بریک کے بغیر سائیکل چلانے پر آدمی کی گرفتاری کا پہلا کیس

ٹوکیو: پولیس نے ٹوکیو میں ایک آدمی کو حراست میں لیا ہے جو پچھلے ٹائر پر بریکوں کے بغیر سائیکل چلا رہا تھا — جو اپنی طرز کی پہلی حراست ہے۔

پولیس نے کہا بے روزگار 31 سالہ شخص کو افسروں نے کئی مرتبہ روکا تھا اور اپنی سائیکل پر بریک لگوانے کے لیے خبردار کیا تھا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ اسے روڈ ٹریفک ایکٹ کی خلاف ورزی پر ٹکٹ بھی دیا گیا تھا۔ جب آدمی نے جرمانہ ادا کرنے سے انکار کیا، تو اسے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، اس آدمی کو سب سے پہلے مارچ 2012 میں خبردار کیا گیا تھا اور پھر جون 2012 میں ایک مرتبہ پھر ٹوکیو کے یویوگی پڑوس میں ایک عوامی سڑک پر ایک مقابلے میں بی ایم ایکس طرز کی سائیکل چلانے پر خبردار کیا گیا۔ پولیس نے کہا آدمی نے عدالت کے پروانہ ہائے طلبی سے سات مرتبہ روگردانی کی۔

آدمی نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پچھلے پہیے پر بریکوں کے بغیر سائیکل چلانے پر اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

جاپان میں نئے قوانین کے مطابق سائیکلوں میں اگلے اور پچھلے دونوں پہیوں کی بریکیں ہونی چاہئیں۔ کسی عوامی سڑک پر سائیکل چلانے سے قبل دونوں بریکیں لگوانے میں ناکامی کی صورت میں 50,000 ین تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.