ٹوکیو: ایک پُر ہجوم پارکنگ لاٹ میں خالی جگہ تلاش کرنے کے لیے گاڑی چلاتے پھرنا کوئی خوشی بھرا کام نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہنڈا یہ کام ایک خودکار پارکنگ خدمتگار نظام کے ذریعے ڈرائیوروں کے ہاتھ سے لینے کا خواہاں ہو رہا ہے۔
ہنڈا کے انجینئر ایک نظام پر سخت محنت کر رہے ہیں جو کار کو بذاتِ خود پارک کرنے کی سہولت دے گا، اور اس کے ساتھ آپ کے گھر واپس جانے پر اسے سواری کے لیے کھینچ کر بھی لائے گا۔ ڈرائیوروں کو بس ایک ٹرمینل پر گاڑی کر کے اس سے باہر آنا ہو گا اور مناسب ہدایات دینا ہوں گی، اور ان کی کار خودکار انداز میں پارکنگ لاٹ کے خالی حصے میں جا داخل ہو گی۔
یہ نظام کئی ایک کاروں کو ایک ہی وقت میں پارک کرنے کے قابل بھی ہے، اور ان کی متعلقہ جگہوں کے حوالے سے کام کرتا ہے تاکہ ٹکر سے بچا جا سکے۔
یہ نظام، جو ہنڈا کو امید ہے کہ 2020 تک مکمل ہو جائے گا، کار کے عقبی جانب کے کیمرے کا ڈیٹا اور پارکنگ لاٹ میں لگے ہوئے کیمرے سے تصاویر کو ملا کر استعمال کرتا ہے، علاقے کا ایک نقشہ بناتا ہے اور کار کو زمین پر نشان زد خالی جگہوں کی جانب دھکیلتا ہے۔