کوشیرو: ہوکائیدو کے چھ ہوٹل جاپان بھر میں خوراک پر غلط لیبنگ کے پھیلتے ہوئے اسکینڈل کی زد میں آنے والے تازہ ترین ادارے ہیں۔
ان ہوٹلوں میں کوشیرو میں لیک آکان تسوروگا ریزورٹ سپا تسوروگا ونگز، کیتامی میں ساروماکو تسوروگا ریزورٹ، اور شاری میں شیرےتوکو کیتاکوبوشی ہوٹل اور شیرےتوکو کازانامیکی ہوٹل شامل ہیں۔
ٹی وی آساہی کے مطابق، ہوٹل آپریٹروں نے اتوار کو نیوز کانفرنس کو بتایا کہ مصنوعی طور پر پروسس شدہ گوشت، جس میں بیف کی چربی داخل کی گئی تھی، کو “خالص بیف قتلوں” کے طور پر غلط لیبل لگایا جا رہا تھا۔ ملوث شدہ چھ ہوٹلوں میں سے چار غلط لیبل والا گوشت پانچ برس سے بھی زیادہ عرصے سے اپنے مینیو پر استعمال کر رہے تھے۔