حکومت فوکوشیما کی صفائی کے لیے اضافی 3 ٹریلین ین کی تیاری میں

ٹوکیو: جاپانی حکومت اضافی 3 ٹریلین ین ادھار لینے کے منصوبوں کو حتمی شکل دے رہی ہے تاکہ فوکوشیما کے انخلائیوں کو زرِ تلافی ادا کیا جا سکے اور تباہ حال ایٹمی پلانٹ کے مضافاتی علاقے کی صفائی کے لیے ادائیگی کی جا سکے؛ یہ بات صورتحال سے آگاہ افراد نے بتائی۔

اضافی ادھار رقم نہ صرف اس بات کا اعتراف ہو گی کہ منصوبے کی لاگتوں میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ایٹمی حادثے سے خارج شدہ ذرات سے بدترین طور پر متاثر ہونے والے قصبوں اور دیہات میں تابکاری کے درجے کم کرنے کے ابتدائی اہداف کے حصول میں مشکل کا اقرار بھی ہو گی۔

زیرِ غور منصوبے سے آگاہ حکومتی اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، حکومت کا ادھار لینے کا نیا پروگرام فوکوشیما سے متعلقہ اخراجات کی رقم کو 8 ٹریلین ین سے ذرا اوپر پہنچا دے گا۔

اس میں فوکوشیما کے چھ ری ایکٹروں کی سبکدوشی کے اخراجات شامل نہیں، جس میں عشرے لگ جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، نئی فنڈنگ، جسے معمول کی بجٹ تیاری کے جزو کے طور پر زیرِ غور لایا جا رہا ہے، فوکوشیما کے قصبوں اور دیہاتوں کی صفائی پر معمول عملے کو کام کی ادائیگی کی رقم میں قریباً 50 ارب ین کا ضافہ کر دے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.