جے آر ہوکائیدو کی جانب سے پٹڑیوں کی جانچ کے ڈیٹا میں غلط بیانی کے اعتراف کے بعد وزارت نے تحقیقات شروع کر دیں

ٹوکیو: وزارتِ ارضیات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت نے بدھ کو کہا کہ وہ جے آر ہوکائیدو سے تفتیش کا آغاز کرے گی جب ریل آپریٹر نے اعتراف کیا کہ اس نے حفاظتی جانچ پڑتال کے دوران ڈیٹا رد و بدل کے ساتھ پیش کیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ اکی ہیرو اوتا نے منگل کو رات گئے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا: “اگر ڈیٹا میں رد و بدل کی اطلاعات واقعی درست ہیں، تو یہ مکمل طور پر غیر اطمینان بخش ہے۔ ریلوے کی صنعت میں ایسا برتاؤ دوبارہ کبھی واقع نہیں ہونا چاہیے،” ٹی بی ایس نے خبر میں کہا۔

جے آر ہوکائیدو ستمبر سے سخت تنقید کی زد میں ہے جب دیکھ بھال سے متعلق سلسلہ وار ناگہانی واقعات رونما ہوئے۔

ستمبر میں جے آر ہوکائیدو نے 270 ناقص پٹڑیوں کی مرمت سے غفلت برتنے کا اعتراف کیا تھا۔ اس عرصے کے دوران وزارتِ ٹرانسپورٹ نے دو حفاظتی جانچ پڑتالیں سر انجام دیں۔ تاہم جے آر ہوکائیدو کے ترجمان نے کہا، ہر جانچ پڑتال سے ذرا سی دیر قبل، کمپنی کے ملازمین نے ریل کی پٹڑیوں کی چوڑائی میں پائے گئے نقائص بارے ہاتھ سے لکھی رپورٹس کی اسکین شدہ نقول میں کمپیوٹر کے ذریعے تبدیلی کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.