ٹوکیو: ایک حکومتی سروے کے مطابق، معذور افراد کے ساتھ بدسلوکی جاپان میں ایک بڑا مسئلہ بن کر ابھری ہے جہاں اکثر اوقات تشدد خاندان کے اراکین یا گھریلو نگہداشت کرنے والوں کی جانب سے کیا گیا۔
ملک بھر سے اپنی طرز کی اس پہلی رپورٹ میں چھ ماہ کے عرصے کے دوران جسمانی یا ذہنی معذور افراد کے ساتھ بدسلوکی کے 1699 تصدیق شدہ کیس پائے گئے۔
اس نے کہا، قریباً 80 فیصد متاثرین کو عزیزوں یا گھریلو نگہداشت مہیا کرنے والوں نے بدسلوکی کا نشانہ بنایا تھا۔
پیر کو وزارتِ بہبود کی جانب سے شائع شدہ سروے کے مطابق، ان واقعات میں جسمانی بدسلوکی، نظر انداز کرنا اور فنڈز میں خرد برد کے واقعات شامل تھے۔
اس معالعے — جو ایسی بدسلوکی روکنے کے لیے اس برس قانون نافذ ہونے کے بعد کیا گیا — میں پتا چلا کہ دیگر متاثرین کو بہبودی مرکز کے عملے یا کام کے عملے نے بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔
ایک وزارتی اہلکار نے کہا یہ اعداد و شمار بہت بڑی تعداد کا ایک جزو ہو سکتے ہیں، جہاں بہت سے متاثرین مدد مانگنے کے لیے تیار نہیں یا اس قابل نہیں۔