ٹوکیو: وزارتِ تعلیم کے ایک پینل نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے جو تجویز دیتی ہے کہ حکومت جاپانی آئین اور یہاں کے قوانین کے اصولوں کی مطابقت میں 2015 سے ایلیمنٹری اور جونیئر ہائی اسکولوں کے طلباء کے لیے نصاب میں اخلاقی تعلیم متعارف کروائے۔
وزیرِ اعظم شینزو آبے کی حکومت نے نوجوان افراد کے لیے اخلاقی تعلیم بہتر بنانے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ جرائم اور بلیئنگ کو روکا جا سکے، اور اسکے ساتھ ساتھ معاشرے سے الگ تھلگ نوجوانوں کو زیادہ معاونت مہیا کی جا سکے۔
ماضی میں اسکولوں کے نصابوں میں اخلاقی تعلیم متعارف کروانے کے منصوبوں کو کچھ اساتذہ اور والدین کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا جو پریشان تھے کہ یہ بچوں پر خاص اقدار ٹھونس دے گا۔