ٹوکیو: جاپان کے وزیرِ خزانہ نے منظم جرائم کی تنظیموں کے ساتھ روابط ختم کرنے میں ناکام رہنے والے قرض دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا عہد کیا، جیسا کہ قانون سازوں نے بدھ کو بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے بدمعاشوں کو قرض کے معاملے پر ان سے بازپرس کی۔
کریڈٹ کمپنیوں، بینکوں اور انشورنس کرنے والوں کی جانب سے گینگز اور دیگر تنظیموں کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کے قوانین پر عمل کرنے میں ناکامی کے انکشافات جاپان کے لیے باعث خجالت بنے ہیں، جو دہشت گردی کی فنڈنگ اور دیگر غیر قانونی لین دین روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی قیادت کرتا رہا ہے۔
یاکوزا، جیسا کہ گینگز کو جاپان میں پکارا جاتا ہے، کے ساتھ مالیاتی لین دین نے نئی جانچ پڑتال کو جنم دیا ہے جب ملک کے دوسرے بڑے بینک میزوہو فائنانشل گروپ نے صارفی قرضوں کے ایک ملحقہ ادارے سے بدمعاشوں کو قرض دینے کا معاملہ سامنے آنے پر اعتراف کیا کہ وہ عمل میں ناکام رہا۔
آسو نے پارلیمانی سماعت کے دوران بتایا، “اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے”۔ “ہمیں اس پر با تفصیل پیروی کی ضرورت ہے ورنہ یہ پھر دوبارہ ابھر آئے گا۔”