ٹوکیو: ماچیدا، ٹوکیو میں ایک کنڈومیم کمپلیکس نے شور والی گھاس کاٹنے والی مشینوں اور انہیں دھکیلنے والے تنخواہ دار لوگوں کی بجائے زیادہ قدرتی انتخاب چنا ہے: بکریاں۔
مضافاتی کمپلیکس نے گھاس کھانے والے چار جانور حاصل کیے ہیں تاکہ فصیل بند ملکیت کو خوبصورت بنانے میں مدد مل سکے اور رسائی میں مشکل جگہوں پر سے جڑی بوٹیاں کھا کر ختم کی جائیں۔
اسٹیٹ کی ملکیتی جگہ کے ڈویلپر کے ایک ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کرائے کی بکریاں سستی ہیں اور انہیں زیادہ ہدایات کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ ان کی مینگنیاں رہائشیوں کی صحت کے لیے بڑا خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا، “یہ گھاس کٹوانے کے لیے ادائیگی کے مقابلے میں زیادہ موثر بہ لاگت اور ماحول دوست ہے”۔
“اور ترچھی ڈھلوانوں پر گھاس کاٹنے کے حوالے سے بکریاں انسانوں سے بہتر ہیں۔”
رہائشیوں نے یہ تصور قبول کیا ہے۔ ڈویلپر کا کہنا ہے کہ اگر دو ماہ کا آزمائشی دور، جو ستمبر میں شروع ہوا، ٹھیک چلتا ہے تو وہ اپنی دیگر املاک کے لیے مزید بکریاں کرائے پر لیں گے۔