اوساکا: اوساکا میں ایک استانی کو فردِ جرم کا سامنا ہے جب اس نے طاقتور مسکن دوا لگے کریم پفز اپنی ساتھی کو دے دئیے۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 2012 میں اوساکا کے ہیرانو وارڈ میں ایک ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ 60 سالہ استانی کو یہ کریم پفز دئیے جانے کے بعد شدید بیماری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو 40 کے پیٹے میں ایک عورت نے دئیے۔ وہ بے ہوش ہو گئی اور اسے ہسپتال لے جانا پڑا۔
پولیس نے کہا، اسکول نے استانی کے خلاف فوجداری شکایت بھی درج کروائی ہے۔
کم عمر استانی نے پولیس کو بیان میں کہا، “میں نے سوچا جس طرح وہ اسباق پڑھاتی ہے وہ غلط ہے، اور سوچا کہ اگر وہ اسکول میں نہ ہوئی تو بہت اچھا رہے گا”۔