ٹوکیو: ہنڈا موٹر کو نے جمعرات کو یونی کب بی ٹا کا تعارف کروایا، ایک نیا ذاتی حرکتی آلہ جو پرانے آلے کی مطابقت پذیری بڑھا کر لوگوں کی زیادہ تعداد کے لیے قابلِ استعمال بنایا گیا ہے۔
یونی کب پہلی مرتبہ مئی 2012 میں ایک نئے ذاتی حرکتی آلے کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا جس میں توازن کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجی اور ایک ہمہ سمتی ڈرائیونگ وہیل سسٹم (ہنڈا اومنی ٹریکشن ڈرائیور سسٹم) جو انسان نما روبوٹوں پر ہنڈا کی تحقیق، جس کی نمائندگی آسیمو پر تحقیق و ترقی سے ہوتی ہے، سے وجود میں آیا۔ یہ ٹیکنالوجیاں یونی کب کے سوار کو بس اپنا جسمانی وزن منتقل کر کے اور مطلوبہ سمت میں جھک کر آگے، پیچھے، دائیں بائیں اور ترچھے انداز میں حرکت کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ ایک جامع جسامت والی باڈی پر مشتمل جو دوسرے لوگوں کے درمیان حرکت کے لیے مناسب ہے، یونی کب اندرونی جگہوں مثلاً دفاتر اور تجارتی مراکز پر ذاتی نقل و حرکت کی سہولت دیتا ہے۔
جون 2012 سے ہنڈا یونی کب کی ممکنہ کارآمدگی کی آزمائش اور تصدیق کر رہا ہے۔
یونی کب بی ٹا اس آزمائشی پروگرام کے ذریعے ڈیٹا اور صارفین کی آراء کا تجزیہ اور اسے شامل کر کے تیار کیا گیا تھا۔ ہنڈا فیس پر مشتمل لیزنگ پروگرام کے ذریعے یونی کب کو کئی قسم کے استعمالات کے لیے دوسرے کاروباروں اور اداروں کے ذریعے پیش کرے گا۔