ہاشیموتو کی کوئیزومی کے ایٹمی توانائی پر موقف پر تنقید

اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو، جو اپوزیشن جاپان ریسٹوریشن پارٹی کے شریک سربراہ بھی ہیں، نے سابق وزیرِ اعظم جونی چیرو کوئیزومی کی تقاریر پر تنقید کی ہے جو جاپان کو ایٹمی توانائی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ہاشیموتو نے نامہ نگاروں کو بتایا، “کوئیزومی مسلسل فقرہ ‘ایٹمی توانائی کا استعمال فوراً ختم کرو’ استعمال کر رہے یں، جو بہت انتہا پسندانہ ہے۔ میں اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ وہ کوئی مناسب متبادل بتائے بغیر فقط یہ نہیں کہہ سکتے ‘اب کوئی ایٹمی توانائی نہیں’۔ میں ایسے موقف کو قطعاً غیر ذمہ دارانہ اور جاپان کے بہترین مفادات کے خلاف پاتا ہوں،” ٹی وی آساہی نے بتایا۔

اگرچہ ہاشیموتو بذاتِ خود ایٹمی توانائی کو جاپان سے نکالنے کے لیے مطالبہ کرتے رہے ہیں، تاہم 2012 میں انہوں نے اپنا موقف نرم کیا۔ اب وہ 2030 تک ایٹمی پلانٹس کی رفتہ رفتہ موقوفی کی حمایت کرتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.