بیرونِ ملک سے آنلائن خرید شدہ ڈیجیٹل مواد پر ٹیکس اغلباً موخر

ٹوکیو: وزارتِ خزانہ میں ایک مشیر باڈی کی جانب سے بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل موسیقی، فلموں، گیموں اور کتابوں کی آنلائن خریداری پر ٹیکس کی تجویز اپریل میں سیلز ٹیکس اضافے سے قبل بروقت نافذ نہیں کی جا سکے گی۔

سانکےئی شمبن نے جمعے کو خبر دی، مینورو ناکازاتو، جو ٹوکیو یونیورسٹی میں گریجویٹ اسکول کے ایک پروفیسر ہیں اور اس معاملے پر غور کرنے والے ایک ٹیکس کمیشن کے سربراہ ہیں، نے کہا یکم اپریل سے سیلز ٹیکس میں 5 سے 8 فیصد اضافے سے قبل ایک فریم ورک قائم کرنے کے لیے مناسب وقت موجود نہیں ہے۔

کچھ جاپانی ریٹیلروں کا دعویٰ ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ غیر ملکی اور مقامی مال کی قیمتوں میں مزید عدم مساوات کی وجہ بنے گا، جس سے انہیں نقصان ہو گا۔ اس وقت بیرونِ ملک سے آنلائن خریداریوں پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا۔

کمیشن نے تجویز دی تھی کہ درآمدی خریداریوں، مثلاً ایمازون ڈاٹ کام جیسے آنلائن اسٹورز سے ڈیجیٹل موسیقی، برقی کتابوں پر ویسے ہی ٹیکس لگایا جا سکتا ہے جیسے ایمازون جاپان سے خریداریوں پر لگایا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.