ٹیپکو پیر سے فوکوشیما نمبر 4 ری ایکٹر سے استعمال شدہ ایندھنی راڈ ہٹانا شروع کرے گا

ٹوکیو: جاپان کے تباہ شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر پیر سے 400 ٹن وزنی انتہائی تابکار استعمال شدہ ایندھنی راڈ ہٹانا شروع کرے گا ایک انتہائی نازک کام جس سے منسلک خطرے کی مثال پہلے نہیں ملتی۔

1303 استعمال شدہ ایندھنی اسمبلیوں اور 202 غیر استعمال شدہ اسمبلیوں، جو بھربھری اور ممکنہ طور پر ٹوٹی ہوئی ہیں، کو غیر مستحکم ری ایکٹر نمبر 4 سے ہٹانا متوقع طور پر ایک برس کا عرصہ لے جائے گا، اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کی صلاحیت کا امتحان ہو گا کہ وہ پورے مرکز کی سبکدوشی کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے یا نہیں — ایک ایسا کام جو امکاناً عشروں کا وقت اور دسیوں ارب ڈالر کا خرچ لے گا۔

اگر یہ راڈ — ہر اسمبلی میں 50 سے 70 راڈ ہیں، جن کا وزن 300 کلوگرام اور لمبائی 4.5 میٹر ہے — ہوا کی زد میں آ گئے یا ٹوٹ گئے، تو ماحول میں تابکار گیسوں کی بڑی مقداریں خارج ہو سکتی ہیں۔

ایک تجربہ کار امریکی ایٹمی انجینئر اور فائر ونڈز انرجی ایجوکیشن کے ڈائریکٹر آرنی گنڈرسن نے ہٹانے کے اس ضرر رساں آپریشن کو کچلے ہوئے سگریٹ کے پیکٹ سے سگریٹ کھینچنے سے تشبیہ دی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.