ٹوکیو: وزارتِ انصاف نے 2013 کے جرائم پر وائٹ پیپر میں کہا، جاپان میں قیدی خواتین کی تعداد 20 برس قبل کے مقابلے میں 2.4 گنا ہے۔
سانکےئی شمبن کے مطابق وائٹ پیپر نے کہا، جاپان میں جیلوں کی 24,700 نفوس کی موجودہ آبادی میں سے خواتین 2,225 ہیں، جو 1993 کی تعداد کے دوگنا سے بھی زائد ہیں، جو تاریخ کی بلند ترین فیصد شرح بن گئی ہے۔ وائٹ پیپر نے کہا، دو مرکزی جرائم جن کی وجہ سے خواتین قید میں گئی ہیں میں سے ایک چوری اور دوسرا منشیات کا استعمال ہے۔
پیپر کے مطابق، جاپان کی نو زنانہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ گنجائش سے کہیں بلند ہو چکی ہے، جس سے جیلوں میں حد سے زیادہ آبادی کے مجموعی مسئلے میں مسلسل بدتری آ رہی ہے۔