اسکول کی نصابی کتب پر حکومت کے تاریخ پر موقف کی مطابقت میں نظر ثانی ہو گی

ٹوکیو: وزارتِ تعلیم اسکولوں کی نصابی کتب میں اصلاح کی تیاری کررہی ہے تاکہ تاریخ اور جزیروں کے تنازعات جیسے موضوعات پر حکومتی موقف کی بہتر عکاسی ہو سکے۔

ٹی بی ایس نے ہفتے کو خبر دی، وزیرِ تعلیم ہاکوبون شیمومورا نے کہا ان کی وزارت ایلیمنٹری، جونیئر ہائی اور ہائی اسکولوں کے لیے نصابی کتب کی اسکریننگ کے عمل پر نظرِ ثانی کرے گی۔

اس تجویز کے مطابق، نصابی کتب کی اسناد پر نظرِ ثانی اگلے مالی سال سے شروع ہو گی، اور پہل مڈل اسکول کی نصابی کتب سے کی جائے گی۔ تاریخ، سرحدی تنازعات جیسے موضوعات کے حوالے سے اصلاح کا مقصد حکومتی موقف کو شامل کرنا ہے۔ شیمومورا نے کہا، تاہم جہاں ایک مخصوص موضوع پر مختلف موقف موجود ہوں گے، تو ہر ایک کو مکمل طور پر اور غیر جانبداری سے واضح کیا جائے گا تاکہ نصابی کتب اور نصاب میں مجموعی توازن کا احساس فراہم کیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.