سونی نے پہلے دن میں 1 ملین پلے اسٹیشن 4 فروخت کر لیے

نیویارک: سونی کا کہنا ہے کہ اس نے مارکیٹ میں اجراء کے پہلے 24 گھنٹوں کے دوران اپنے پلے اسٹیشن 4 گیم کنسولز کے ایک ملین یونٹ فروخت کر لیے ہیں۔

یہ کنسول جمعے کو امریکہ اور کینیڈا میں فروخت کے لیے پیش ہوئے تھے۔ سونی کمپیوٹر انٹرٹیننمنٹ انکارپوریشن کے صدر اور گروپ سی ای او اینڈریو ہاؤس نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا شمالی امریکہ میں فروخت مضبوط رہی۔ کمپنی 29 نومبر کو لاطینی امریکہ اور یورپ میں اپنے گیمنگ کنسول کا اجراء کرے گی۔

سونی نے کہا ہے کہ اسے مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 5 ملین یونٹ فروخت ہونے کی توقع ہے۔

پلے اسٹیشن 4 سات برسوں میں سونی کا پہلا نیا ویڈیو گیم کنسول ہے۔ اسے مائیکروسافٹ کارپوریشن کے نئے ایکس باکس ون سے مسابقت کا سامنا ہے، جو اگلے ہفتے سے فروخت کے لیے پیش ہو رہا ہے۔

ویڈیو گیم سسٹموں کو ٹیبلٹ، اسمارٹ فونز اور دیگر گیجٹوں سے بھی مسابقت کا سامنا ہے جو گیمروں کی توجہ کھینچ رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.