ٹوکیو: کیرولین کینیڈی نے منگل کو ایک باضابطہ روایتی تقریب میں شہنشاہ اکی ہیتو سے ملاقات کی جیسا کہ ہزاروں نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے نئی امریکی سفیر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ٹوکیو کی گلیوں پر قطاروں میں کھڑے تھے۔
55 سالہ کینیڈی، جو قتل ہونے والے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اکلوتی زندہ اولاد ہیں، نے ایک پرشکوہ جلوس میں گھوڑوں والی بگھی میں سوار ہو کر اندرونِ شہر شاہی محل تک کا سفر کیا، جن کے ہمراہ یورپی طرز کے روایتی لباس میں ملبوس شاہی محل کے اہلکار تھے۔
غیر ملکی معزز شخصیت کے ایک شاذ و نادر ہی نظر آنے والی عوامی مظاہرے کے دوران خوشی بھرے نعرے بلند کرنے والے ہزاروں تماشائی کیمروں کے ہمراہ جاپانی دارالحکومت کے قلب کو جانے والی سڑکوں پر قطار در قطار کھڑے تھے۔ “یہ ایک عمدہ تقریب ہے اور میں اپنے ملک کی نمائندگی کر کے قدر و منزلت محسوس کر رہی ہوں۔”
کینیڈی کی تعیناتی، جو 22 نومبر کو ڈلاس میں ان کے والد کے قتل کی 50 ویں برسی سے چند ہی دن قبل ہوئی ہے، نے جاپانی میڈیا کی قابلِ ذکر توجہ حاصل کی ہے، اور کئی قومی نشریاتی اداروں نے جلوس کی براہِ راست نشریات پیش کیں۔
جاپان میں نئے سفراء کو دو انتخابات پیش کیے جاتے ہیں بگھی کی پرشکوہ سواری جو وسطی ٹوکیو کے اسٹیشن سے 1.8 کلومیٹر طویل روٹ کے ہمراہ ہوتی ہے، یا پھر ان کی رہائش گاہ سے کار میں سواری۔