ٹوکیو: جاپان کی جانب سے 2020 کے اخراجی ہدف مزید کم کرنے کی خبروں کے چند ہی دن بعد میڈیا نے اتوار کو خبر دی کہ جاپان نے گرین ہاؤس گیس کم کرنے کے حوالے سے اپنی کیوتو پروٹوکول کی ذمہ داریاں درخت لگا کر اور کاربن کریڈٹس خرید کر پوری کیں جیسا کہ حقیقتاً (گیسوں کے) اخراج میں اضافہ ہوا۔
جاپان، جو دنیا کا پانچواں بڑا گرین ہاؤس گیسیں خارج کرنے والا ملک ہے، کو کیوتو پروٹوکول کے تحت 1990/91 کے درجات کے مقابلے میں اخراج 6 فیصد کم کرنا تھا۔
نیکےئی بزنس ڈیلی نے کہا کہ درحقیقت اخراج میں 1.279 ارب ٹن کے ساتھ 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا، تاہم جاپان نے اپنا ہدف درخت لگا کر اور حکومت اور کمپنیوں کے ذریعے بیرونِ ملک کاربن کریڈٹ خرید کر تلافی کر کے پورا کیا۔
مارچ 2012 تک حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر کاربن کریڈٹس کی خریداری 97.559 ملین ٹن تک پہنچ چکی تھی۔