راہگیروں کو نشانہ بنانے والا اسمارٹ فون چور دھر لیا گیا

ٹوکیو: پولیس نے بدھ کی رات ایک 37 سالہ بے روزگار شخص کو حراست میں لیا جس پر ایسے افراد سے اسمارٹ فون چھیننے کا الزام ہے جو چلتے چلتے اپنے آلات استعمال کرتے ہیں (جنہیں جاپانی میڈیا نے “اسمارٹ فون واکرز” کا نام دیا ہے)۔

ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا، کیجی تاناکا، جو تائیتو وارڈ کا ایک رہائشی ہے، پر 13 نومبر سے جے آر اُگوئیسودانی اور آکیہابارا کے اسٹیشنوں کے قریب راہگیروں سے کم از کم 12 اسمارٹ فون چھیننے کا شبہ ہے۔

پولیس کے مطابق، تاناکا نے اِیریا میں بدھ کو رات 11:30 کے قریب ایک 18 سالہ خاتون سے اسمارٹ فون چھینا۔

پچھلی چوریوں کے واقعات میں عینی شاہدین نے کہا کہ مرتکب اکثر دھوپ کا چشمہ، ماسک، بیس بال یا اونی ٹوپی پہنے ہوتا تھا۔ وہ سائیکل پر سوار آتا اور پھر “اسمارٹ فون واکر” کے ہاتھوں سے اسمارٹ فون چھین لیتا۔

جیسا کہ اسمارٹ فون صارفین کی تعداد میں دھماکہ خیز تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس کے ساتھ ساتھ چلنے کے دوران اپنے فون استعمال کرنے والے افراد کے حوالے سے مسائل بھی بڑھے ہیں۔ .

پولیس والے کہتے ہیں کہ ایسے بے دھیان افراد اسمارٹ فون چوروں کے لیے آسان ہدف ہیں اور بڑے شہری علاقے کے رہائشیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے روز مرہ کے سفر کے دوران احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.