1000 افراد 700 ملین کے پہلے انعام والی لاٹری کے ٹکٹ خریدنے کے لیے قطار میں لگ گئے

ٹوکیو: اواخرِ سال کی جمبو لاٹری ٹکٹیں جمعہ کو جاپان بھر میں فروخت کے لیے پیش کر دی گئیں۔ اس سال سب سے بڑا انعام 700 ملین ین کا ہے۔ پچھلے برس یہ 600 ملین ین کا تھا۔

اس برس جمبو منی لاٹری بھی نکالی جائے گی، جس کا پہلا انعام 70 ملین ین ہے۔ دونوں لاٹریوں کے لیے ٹکٹ 300 ین میں پڑتے ہیں۔

ہمیشہ کی طرح، سب سے بڑی قطار ٹوکیو کے نِشی گنزا میں تھی جہاں صبح 8:30 بجے جب بوتھ کھلا تو 1000 سے زیادہ لوگ قطار میں کھڑے تھے۔ این ایچ کے کے مطابق، قطار میں کھڑے پہلے آدمی نے کہا کہ وہ پچھلے جمعہ سے انتظار کر رہا تھا۔

پورے دن میں بوتھ پر انتظار کے اوقات 90 منٹ تک رہے۔ گِنزا میں نو دیگر بوتھوں پر بھی لمبی قطاریں تھیں۔

نِشی گنزا بوتھ اس لیے مقبول ہے چونکہ اس نے ماضی میں کئی ایک جیتنے والے ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔

20 دسمبر تک پورے ملک میں لاٹری ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے اور 31 دسمبر کو جیتنے والوں کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.