یوکوسوکا کے ساحلوں پر 7.2 ارب ین مالیت کی ریکارڈ کوکین کی مقدار بہ آئی

ٹوکیو: جمعے کی اطلاعات کے مطابق، پشتی تھیلوں میں بھری ہوئی قریباً 7.2 ارب ین مالیت کی کوکین ٹوکیو کے جنوب میں واقع یوکوسوکا، میں ساحلوں پر بہ کر آئی ہے، جو جاپان میں ضبط کی جانے والی سب سے بڑی مقدار ہے۔

دو مزید بیگ قبل ازیں اسی ہفتے جمعرات کو پائے گئے تھے جب ایک عمر رسیدہ مقامی رہائشی نے منشیات سے بھرے چار رُک سیک دریافت کیے، جو ایک ہوا بھری ٹیوب کے ساتھ بندھے ہوئے تھے اور جن پر واضح نشانات بنے ہوئے تھے۔

چوٹی کے اخبار یومیوری شمبن اور دیگر میڈیا نے کہا، مجموعی طور پر پلاسٹک میں ملفوف کوکین کے ٹکڑوں کی 120 کلوگرام مقدار بیگوں میں موجود تھی، جن کے بارے پولیس کو شبہ ہے کہ ملاح اسمگلر اسے کھو بیٹھے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق، جاپانی پولیس نے پچھلے برس صرف 6.6 کلوگرام کوکین ضبط کی تھی، جو 2011 کے مقابلے میں 28.7 کلوگرام کم ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.