کاشیوازاکی کاریوا کے 2 ری ایکٹروں کی حفاظتی جانچ پڑتال شروع

نی گاتا: ایٹمی نگران ادارے کی ایک ٹیم نے جمعرات کو ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کے کاشیوا زاکی کاریوا پلانٹ، واقع صوبہ نی گاتا کے دو ری ایکٹروں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا۔

ان دونوں ایٹمی ری ایکٹروں کی بجلی بنانے کی صلاحیت 1.36 ملین کلو واٹ فی یونٹ ہے۔

تمام ایٹمی پلانٹ چلانے والوں کو ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے لیے ایٹمی نگران ادارے سے اجازت لینے کی ضرورت ہے۔

یہ سارا بجلی گھر مارچ 2011 میں سونامی سے ہوئے فوکوشیما پگھلاؤ کے قریباً 12 ماہ کے بعد سے بند پڑا ہے۔ این آر اے ڈیٹا کی جانچ بھی کر رہا ہے تاکہ تعین کر سکے کہ دو ری ایکٹروں کے نیچے چھوٹے چھوٹے فالٹس فعال ہیں یا نہیں۔ ٹیپکو کا کہنا ہے کہ اگر سات کے سات ری ایکٹر چالو ہوتے تو کمپنی جاپان کے سب سے بڑے اقتصادی علاقے کے لیے بجلی کی تیاری کی لاگت میں سے 100 ارب ین ماہانہ بچا سکتی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.