سوتی خاتون کا زیر جامہ کاٹنے پر آدمی زیرِ حراست

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایک آدمی کو حملے پر حراست میں لیا ہے جب وہ ایک اپارٹمنٹ میں گھس گیا اور سوتی ہوئی خاتون کا زیر جامہ کاٹ لیا۔

پولیس کے مطابق، 33 سالہ مشتبہ ایڈورٹائزنگ کمپنی ملازم، جس کی شناخت یوشیاکی کوروساکا کے طور پر ہوئی، 21 ستمبر کو ٹوکیو کے توشیما وارڈ میں صبح 6:45 کے قریب 30 سالہ خاتون کے اپارٹمنٹ میں گھس گیا۔ ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ وہ خاتون کی خوابگاہ میں چوری چھپے داخل ہوا اور قینچی کے ساتھ اس کا زیر جامہ کاٹ لیا۔ خاتون دہشت سے چلاتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی، جس سے اس کا حملہ آور بھاگ نکلا۔

ٹی بی ایس نے کہا، پولیس والے اپارٹمنٹ بلاک سے نکلنے وقت نگران کیمرے کی فوٹیج سے اسے کوروساکا کے طور پر شناخت کرنے کے قابل ہوئے۔

پولیس نے کہا اگرچہ کوروساکا نے خاتون کے اپارٹمنٹ میں گھسنے کا اعتراف کیا ہے، تاہم اس نے جنسی حملہ کرنے کی کسی نیت سے انکار کیا ہے۔ اس نے پولیس کو بیان میں کہا، “مجھے اسے چھونا بھی یاد نہیں”۔

خاتون نے پولیس کو بتایا وہ کوروساکا سے کبھی نہیں ملی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.