سان فرانسسکو: مائیکرو سافٹ کارپوریشن نے جمعے کو اسٹورز پر آمد کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ایکس باکس ون گیم کنسولز کے 1 ملین سے زائد یونٹ فروخت کر لیے، جو زیادہ ممالک میں اجراء کے باوجود سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن 4 کی فروخت شدہ تعداد کے برابر ہے۔
مائیکرو سافٹ نے ایک بیان میں کہا، اس نئے کنسول، جو 13 ممالک میں فروخت کے لیے پیش ہوا، نے ایکس باکس کی پہلے دن فروخت کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم کیا اور اس وقت بیشتر ریٹیلرز پر فروخت ہو چکا ہے۔
سونی نے کہا کہ اس نے پچھلے جمعے کو صرف امریکہ اور کینیڈا میں اجراء کے 24 گھنٹوں میں پی ایس 4 کے 1 ملین یونٹس فروخت کیے۔ پی ایس 4 کی فروخت اسی ماہ دیگر خطوں، بشمول یورپ، آسٹریلیا اور جنوبی امریکا تک وسیع ہو جائے گی۔
مائیکرو سافٹ اس تعطیلاتی سیزن میں سونی کے ساتھ کنسول کی جنگ میں الجھا ہوا ہے۔