ٹوکیو کے گورنر نے اسکینڈل زدہ توکوشوکائی سے 50 ملین ین وصول کرنے کا اعتراف کر لیا

ٹوکیو: ٹوکیو کے گورنر ناؤکی اینوسے نے جمعے کو اعتراف کیا کہ انہوں نے پچھلے نومبر میں اسکینڈل زدہ توکوشوکائی گروپ سے 50 ملین ین کا قرضہ لیا تھا، جو ان کے گورنر کے انتخابات، جو یہ باآسانی جیت گئے، سے صرف ایک ماہ قبل ہوا۔

67 سالہ اینوسے کو جمعے کو ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے دفتر میں صحافیوں نے دو مرتبہ گھیر لیا جیسا کہ انہوں نے دفاعی انداز اختیار کر لیا۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، انہوں نے اصرار کیا کہ یہ روپیہ نجی استعمال کے لیے تھا اور اس لیے الیکشن کونسل کو جمع کروائے گئے انتخابی مہم کے چندے میں اسے شامل کرنے کی ضرورت نہیں تھی، جیسا کہ سرکاری دفاتر کے انتخابات کے قانون کے تحت ضروری ہے۔

اینوسے نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ستمبر کے اواخر میں رقم واپس کر دی جب توکوشوکائی کی جانب سے بانی کے 42 سالہ بیٹے تاکیشی توکودا، جو پچھلے دسمبر میں ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے تھے، کی غلط حمایت کی خبر سامنے آئی۔

توکوشوکائی پر پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا تھا جب یہ پتا چلا کہ اس کے چھ عہدیداروں، بشمول تاکیشی کی دو بہنوں، نے توکوشوکائی کے 200 تک کے عملے کو تاکیشی کی کامیاب مہم کی حمایت کے لیے تعینات کیا، اور انہیں “ترغیب” کی مد میں 147.7 ملین ین ادا کیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.