ٹوکیو: جاپان کے کھنڈر شدہ ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر اور متسوبشی گروپ کی تین فرمیں فوکوشیما میں ایک نئی قسم کا توانائی بچاؤ کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، یہ بات ایک ذریعے نے ہفتے کو بتائی۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کو متسوبشی ہیوی انڈسٹریز، متسوبشی کارپوریشن اور متسوبشی الیکٹرک کے ساتھ شامل ہو کر متحد گیس کاری والے کمبائنڈ سائیکل (آئی جی سی سی) اسٹیشن قائم کرے گی۔
ذریعے نے کہا، متسوبشی گروپ کی کمپنیاں نئے پلانٹس میں اکثریتی حصے کی حامل ہوں گی جبکہ نقدی سے محروم ٹیپکو ان مراکز کو چلانے کی ذمہ دار ہو گی، جنہیں وہ 2020 تک چالو کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
ٹیپکو توانائی کی بچت کرنے والے مراکز متعارف کروانے کے حوالے سے دباؤ کا شکار رہی ہے جیسا کہ اس کے تمام ایٹمی بجلی گھر فوکوشیما آفت کے بعد سے بند پڑے ہیں، اور عوامی عدم اعتماد کے پیشِ نظر ان کے فوری طور پر چلنے کا کوئی امکان بھی نظر نہیں آتا۔
متسوبشی ہیوی بھی نئی آئی جی سی سی ٹیکنالوجی میں سرکردہ کھلاڑی بننے کا عزم رکھتی ہے، جو ایندھن کی وہی مقدار استعمال کرتے ہوئے روایتی کوئلے والے پلانٹس کی نسبت بجلی کی پیداوار میں 20 فیصد کا اضافہ کرے گی۔