چوٹی سے دلدل میں گرنے والی کار میں جوڑا 12 دن کے بعد زندہ پایا گیا

شیگا: ہیگاشیموئی، صوبہ شیگا میں 12 دن بعد ایک خاوند اور بیوی کو جمعے کو امداد پہنچائی گئی جب ان کی کار ایک چوٹی سے 25 میٹر نیچے ایک دلدلی جگہ میں جا گری تھی۔

ٹی وی آساہی نے ہفتے کو خبر دی، پولیس نے کہا یہ دونوں، جو صوبہ آئچی سے ہیں، وٹامن سے بھرپور دلدلی پانی پی کر 12 دن زندہ رہنے میں کامیاب رہے جس کے بعد امدادی کارکنوں نے انہیں ڈھونڈ لیا۔

پولیس کے مطابق، ایک آدمی جو دلدل کے قریب سے ڈرائیونگ کر کے جار ہا تھا، نے 65 سالہ خاوند کو جمعے کی صبح دلدل میں سے رینگ کر باہر آتے ہوئے دیکھا۔ اس نے کہا 76 سالہ بیوی اب بھی کار کے اندر موجود ہے جو جزوی طور پر ڈوبی ہوئی تھی اور اوپر سڑک سے نظر نہیں آتی تھی۔ امدادی کارکن تھوڑی ہی دیر بعد آ پہنچے اور خاتون کو امداد فراہم کی۔

پولیس نے کہا یہ دونوں 12 نومبر کو شام 7 بجے کے قریب سڑک کے ساتھ جا رہے تھے جب انہوں نے اچانک سڑک پر کوئی چیز حرکت کرتے ہوئے دیکھی۔ تصادم سے بچنے کے لیے کار کو ترچھا کرنے پر کار حفاظتی رکاوٹ توڑتی ہوئی ایک دلدل میں جا گری۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.