ٹوکیو: مزدا موٹر کارپوریشن میکسیکو کی ایک نئی فیکٹری میں جنوری سے پیداوار شروع کرے گی، یہ بات کار ساز ادارے کے سربراہ نے بتائی، مزید برآں پلانٹ کو جاپانی کمپنی کے لیے ایک اہم غیر ملکی مرکز قرار دیا جیسا کہ وہ اپنی ملکی پیداوار میں کمی کر رہی ہے۔
مزدا کے سربراہ ماسامیچی کوگائی نے ٹوکیو موٹر شو کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “میں نے ابھی میکسیکو کے پلانٹ کا دورہ کیا اور تمام تیاریاں مکمل ہیں”۔ انہوں نے اضافہ کیا، “یہ فیکٹری مزدا کے لیے ایک انتہائی اہم سمندر پار مرکز بن جائے گی”۔
سالانہ دس لاکھ سے کچھ زائد کاریں فروخت کرنے والی اور جو زیادہ تر جاپان میں تیار ہونے والی زیادہ لاگت والی گاڑیاں ہیں، مزدا بڑے کار ساز اداروں سے مسابقت کے لیے مشکلات کا شکار رہی ہے جو اس سے دس گنا بڑے ہیں۔ مارچ 2012 تک کے چار برسوں میں کمپنیوں نے قریباً 250 ارب ین (2.5 ارب ڈالر) کا خسارہ درج کیا تھا۔
فورڈ موٹر کو، جو کبھی ہیروشیما سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کے ایک تہائی کی مالک تھی، کی پشت پناہی کھو دینے کے بعد مزدا ٹیوٹا موٹر کو کے قریب ہو گئی ہے اور اس کی دوغلی کاروں کی ٹیکنالوجی تک رسائی میں کامیاب رہی۔ مزدا میکسیکو کے پلانٹ میں ٹیوٹا کے لیے بھی کاریں تیار کرے گی۔