ٹوکیو: این ٹی ٹی براڈ بینڈ پلیٹ فارم انکارپوریشن ٹوکیو میٹرو پولیٹن حکومت کے تحت چلنے والی تمام بسوں میں اگلے مارچ تک مفت وائی فائی سروس مہیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ خدمت 20 دسمبر کو شیمباشی اور شیبویا براستہ روپونگی چلنے والی بسوں پر شروع کی جائے گی۔ منصوبہ یہ ہے کہ مارچ کے اواخر تک وائی فائی سروس دارالحکومت میں چلنے والی تمام تر 1452 توئےئی بسوں پر دستیاب ہو جائے۔
مسافر جتنی بار مرضی چاہیں یہ وائی فائی سروس استعمال کر سکیں گے، جبکہ ایک مرتبہ کا دورانیہ تین گھنٹوں تک ہو گا۔
دستیاب زبانیں جاپانی، انگریزی، چینی اور کوریائی ہیں۔