پولیس افسر سائیکلوں کی سلسلہ وار چوری کے کیس سے نپٹنے کے طریقہ پر مصیبت میں

ٹوکیو: ٹوکیو میں ایک پولیس سارجنٹ سے تفتیش کی جا رہی ہے جب چار افسروں نے ایک سلسلہ وار سائیکل چوری کے کیس سے نپٹنے کے طریقے پر اس کے خلاف شکایات جمع کروائیں۔

ٹی بی ایس نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، ٹوکیو کے اوتا وارڈ میں سائیکلیں چرانے والے شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کے تحت دینچوفو پولیس اسٹیشن کے 51 سالہ سارجنٹ نے بزعم خود ذمہ داری لے کر ایک لاوارث سائیکل ایک ایسے علاقے میں جا کھڑی کی جہاں ممکنہ چور اسے با آسانی چرا سکتا تھا۔ وہاں وہ ایک خفیہ جگہ پر گھات لگائے بیٹھا رہا کہ سائیکل چور کی ایک جھلک نظر آئے گی۔

تاہم، نو مختلف مواقع پر گھات لگانے کے باوجود پولیس سارجنٹ کو نہ کوئی گرفتاری نصیب ہوئی اور نہ ہی کوئی سراغ مل سکا۔ مزید برآں، اس کی نگرانی مہم کے دوران اس علاقے سے تین مزید سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

پولیس سارجنٹ، جو جمعے کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گیا، نے کہا اسے لگتا تھا کہ اسے کچھ کرنے کی ضرورت ہے چونکہ سائیکلوں کی سلسلہ وار چوری کے سلسلے میں پولیس کی جاری تفتیش کے نتیجے میں کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔

سارجنٹ کے ماتحت افسران کو بھی اس واقعے میں حصہ لینے پر سخت انتباہ سننے کو ملا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.