ٹوکیو: مقامی پولیس نے کہا، صوبہ تویاما میں ہفتے کو ایک پہاڑ پر ایوا لانچ ٹکرانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک اور شخص اب بھی لاپتہ ہے۔
پولیس نے کہا، 2860 میٹر اونچے ماؤنٹ ماساگو کی مغربی ڈھلوان پر جب یہ ایوا لانچ، جس کی اندازاً چوڑائی 30 میٹر اور لمبائی 600 میٹر تھی، آیا تو یہ ساتوں — چار حضرات اور تین خواتین — یا تو کوہ پیمائی کر رہے تھے یا اسکیئنگ کر رہے تھے۔
پولیس نے کہا، انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا تاہم ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
ایک مقامی پولیس افسر نے کہا امدادی کارکن تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں چونکہ واضح نہیں کہ ایوا لانچ کے وقت اور لوگ بھی پہاڑ پر موجود تھے یا نہیں۔