جنیوا: امریکہ نے اتوار کو کہا کہ وہ “انتہائی فکرمند” اور جاپان کے دفاع کے لیے پرعزم ہے جب چین نے مشرقی بحر چین پر فضائی زون کا اعلان کیا جس میں متنازع جزائر بھی شامل ہیں۔
ایک ایسے اقدام جسے امریکی اتحادی جاپان نے “انتہائی خطرناک” قرار دیا، کے تحت چین نے کہا تھا کہ وہ ٹوکیو کے زیرِ انتظام جزائر پر “فضائی دفاعی شناختی علاقہ” قائم کر رہا ہے تاکہ “ممکنہ فضائی خطروں سے تحفظ ہو سکے”۔
ملتے جلتے بیانات میں امریکی وزیرِ دفاع جان کیری نے جنیوا سے بات چیت کرتے ہوئے اور وزیرِ دفاع چگ ہیگل نے اتوار کو کہا کہ امریکہ چین کے اقدامات پر “انتہائی فکرمند” ہے، جس نے نو اعلان شدہ زون میں گشتی مشن پر فضائیہ کے جیٹ طیارے بھی اڑائے تھے۔
کیری نے کہا امریکہ نے چین پر زور دیا ہے کہ “احتیاط اور ضبط” کا مظاہرہ کرے، اور بیجنگ کو نیا زون نافذ کرنے کے خلاف خبردار کیا۔
چین اور تائیوان دونوں ان جزائر پر دعویٰ کرتے ہیں، جو ممکنہ طور پر توانائی (تیل، گیس، معدنیات) سے بھرپور پانیوں میں موجود ہیں۔