بیجنگ: چین نے ہفتے کو شمالی کوریا کو انتباہ کیا کہ وہ اپنے دروازے پر انتشار کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی پر جاپان کو الزام دیا۔
بیجنگ اور پیانگ یانگ کے درمیان تعلقات اس وقت انحطاط پذیر ہو گئے تھے جب شمالی کوریا نے فروری میں اپنا تیسرا ایٹمی تجربہ کیا۔ چین نے مارچ میں اقوامِ متحدہ کی پابندیوں پر دستخط کیے، تاہم اب بھی شمالی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
امریکہ کے حوالے سے (چینی اہلکار) وانگ نے صدر زی جِن پِنگ کے پرانے خیالات کو دوہرایا کہ چین “بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات کی ایک نئی قسم” تعمیر کرنا چاہتا ہے، جو تنازع سے پاک، جھگڑے سے پاک، باہمی احترام اور تعاون کے اصولوں پر مبنی ہو۔