مخمور شخص نے ٹیکسی چرا کر دو پولیس کاروں میں ٹھونک دی

اُتسونومیا: اُتسونومیا، صوبہ توچیگی میں پولیس نے ایک 43 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جب اس نے ایک ٹیکسی چرائی اور پھر اسے ایک پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی دو پولیس گاڑیوں میں جا مارا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کو شام 5 بجے پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ مشتبہ میچی کازو کونو گھر واپسی کے لیے ٹیکسی پر سوار تھا جب وہ پچھلی نشست پر سو گیا۔

ڈرائیور نے مدد کی درخواست کے لیے ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے ٹیکسی روک دی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ باہر نکلا، تو اس نے انجن چلتا چھوڑ دیا۔ جب ڈرائیور باہر تھا تو کونو اٹھ گیا، اس نے اسٹیئرنگ وہیل پکڑا اور کار کو ریس دے کر سیدھا گشتی کاروں میں دے مارا۔

پولیس نے کہا کونو، جو نشے میں تھا، نے کہا اسے کچھ یاد نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.