توچیگی کے جنگل میں شکاری حادثہ، جنگلی سور کے دھوکے میں آدمی ہلاک

توچیگی: پولیس نے پیر کو کہا کہ سانو، صوبہ توچیگی کے ایک جنگل میں ایک 79 سالہ آدمی ساتھی شکاری کی گولی کھا کر ہلاک ہو گیا جس نے اسے جنگلی سور سمجھ کر گولی چلا دی تھی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کو صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ مرنے والا شخص، جس کی شناخت یوشیو آبے کے طور پر ہوئی، شکاری کلب کے آٹھ اراکین پر مشتمل گروہ کا حصہ تھا جو جنگلی سوروں کا شکار کرنے کے لیے جنگل میں گئے تھے۔

ایک 62 سالہ شکاری کازوؤ ساتو نے پولیس کو بتایا کہ گروہ پھیل گیا تھا اور اس نے جنگلی سور جیسے کسی جاندار پر گولی چلائی، تاہم وہ آبے کے سینے میں جا لگی۔

پولیس نے کہا، آبے کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ بعد ازاں ہلاک ہو گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.