غیر ملکی برانڈز جاپانی کار مارکیٹ میں چھوٹی مچھلیاں

ٹوکیو: جاپانی گلیوں میں ایک غیر ملکی کار کا دیکھا جانا –ماسوائے چند لگژری برانڈز مثلاً فیراری یا جیگوار — ایک نایاب چیز ہے، ایک ایسا نقطہ جسے اس ہفتے ٹوکیو موٹر شو نے نمایاں کیا ہے۔

اگرچہ جاپانی کار ساز ادارے ٹیوٹا اور نسان کو دنیا کی دو سب سے بڑی کار منڈیوں چین اور امریکہ میں بہت بڑی کامیابی حاصل ہے، تاہم سمندر پار کے نام جن میں رینالٹ، پیوجے سگرون اور ان کے جنوبی کوریائی حریف پچھلے برس جاپان میں فروخت ہونے والی 5.37 ملین کاروں کا صرف 4.5 فیصد حصہ ہی بنا سکے۔

کچھ ناقدین اس عدم توازن کا ذمہ دار نان ٹیرف رکاوٹوں کو قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ غیر ملکی کار سازوں کو منڈی سے موثر انداز میں نکال باہر کرتے ہیں — جو جاری آزاد تجارتی مذاکرات میں بھی ایک کلیدی معاملہ ہے۔

دیگر ان کے جواب میں کہتے ہیں کہ بیشتر غیر ملکی برانڈز کم ماڈل پیش کرتے ہیں اور ایسی کاریں بنانے میں ناکام رہے ہیں جو جاپانی ڈرائیور خریدنا چاہتے ہیں۔

بورینے نے موٹر شو کے موقع پر اے ایف پی کو بتایا، “جاپانی مارکیٹ انتہائی مسابقت پذیر ہے”۔

بورینے نے اضافہ کیا “لانے لے جانے کے خرچ اور زرِ مبادلہ کے علاوہ، غیر ملکی برانڈز اسی رینج میں موجود جاپانی کاروں کے مقابلے میں 20 فیصد مہنگے ہیں”۔

“وہ خسارے میں ہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.