ٹیپکو کو غیر ایٹمی سرمایہ کاری کے لیے 2 ٹریلین ین کی ضرورت

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو)، جو جاپان کے کھنڈر شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر ہے، کو ایٹمی توانائی سے علاوہ بجلی کی پیداوار کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر 2 ٹریلین ین کی ضرورت ہے، یہ بات معاملے سے آگاہ ذرائع نے بتائی۔

یہ رقم، جس میں تھرمل پاور پلانٹس کو بہتر بنانے کی لاگت بھی شامل ہے، سمندر پار ذرائع توانائی کے حقوق حاصل کرنے اور سمندر پار نئے توانائی منصوبوں میں شرکت کے لیے استعمال ہو گی، جسے ٹیپکو اور ایٹمی نقصان پر زرِ تلافی کے ایک حکومتی ادارے نے تیار کیا ہے جیسا کہ وہ اگلے ماہ کے لیے کاروباری منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

ذرائع نے کہا، اس تخمینے کی اطلاع پچھلے ہفتے ٹیپکو کے قرض خواہوں کو کر دی گئی تھی۔

صورتحال پر قریبی نظر رکھنے والے ذرائع نے رائٹرز کو بتایا، یوٹیلیٹی متسوبشی یو ایف جے فائنانشل گروپ جیسے قرض خواہوں سے سال کے آخر تک 500 ارب ین حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے جبکہ 2014 کی دوسری ششماہی تک 1000 ملازمتیں، جو اس کی افرادی قوت کا کوئی 3 فیصد بنتی ہیں، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے ذریعے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.