آدمی کو خون کی منتقلی سے ایچ آئی وی لگ گیا

ٹوکیو: جاپانی حکومت اور ریڈ کراس نے منگل کو کہا کہ 60 کے پیٹے میں ایک شخص کو خون لگوانے سے ایچ آئی وی (ایڈز) وائرس لگ گیا، جبکہ ایک اور مریض کی جانچ جاری ہے جس نے اسی عطیہ کنندہ سے خون وصول کیا تھا۔

حکومت اور مقامی میڈیا کے مطابق، 2003 کے بعد یہ جاپان میں پایا گیا پہلا ایسا کیس تھا۔

صحت کے اہلکاروں اور میڈیا نے کہا، متاثرہ مریضوں نے فروری میں ایک آدمی کا خون لگوایا تھا جو 40 کے پیٹے میں تھا اور جو بظاہر حال ہی میں وائرس کا شکار ہوا۔

اس نے ہم جنس پرستانہ سرگرمیوں کا اعتراف کیا ہے، تاہم خون عطیہ کرتے وقت اس نے اپنے جنسی رویے کے بارے میں جھوٹ بولا۔ اہلکاروں کا خیال ہے کہ اس نے اپنے متاثر ہونے یا نہ ہونے کا پتا لگانے کے لیے خون عطیہ کیا۔

موجودہ ٹیسٹ ابتدائی مراحل میں ایچ آئی وی انفیکشن کا پتہ نہیں لگا سکتے۔

اس دریافت نے اہلکاروں کو مجبور کیا کہ وہ فوری طور پر خون کے ان نمونوں کا جائزہ لیں جو اس نے قبل ازیں عطیہ کیے تھے، جس میں ایچ آئی وی وائرس پایا گیا۔

وزیرِ صحت نیروشیسا تامورا نے کہا اہلکار حفاظتی لائحہ عمل کا جائزہ لے رہے ہیں، جن میں ریڈ کراس کے ٹیسٹوں کو مزید بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.