ٹوکیو: جاپانی ہوائی کمپنیوں نے منگل کو کہا کہ وہ چین کی جانب سے بنائے گئے قوانین کی پیروی کریں گی جب اس نے مشرقی بحرِ چین میں ایک فضائی دفاعی زون کا اعلان کیا، اگرچہ ٹوکیو نے انہیں اسے نظر انداز کرنے کو کہا تھا۔
آل نیپون ائیرویز (اے این اے) نے کہا اتوار سے وہ چینی حکام کو اس علاقے سے گزرنے والے کسی بھی طیارے کے لیے اپنے فضائی راستوں کی تفاصیل جمع کروا رہا ہے۔ اس کی ملحقہ پیچ ایوی ایشن نے کہا “فی الوقت” وہ ایسا ہی کر رہی ہے۔
اے این اے کے ترجمان نے کہا، “ہم نے عالمی ضوابط کی مطابقت میں یہ اقدامات اٹھائے ہیں”۔ “تحفظ اہم ترین ترجیح ہے۔ ہمیں کسی بھی ممکنہ بدترین صورتحال سے بچنا ہے۔”
وزیر ٹرانسپورٹ آکیہیرو اوتا نے زور دیا کہ چینی اعلان “کسی بھی طرح درست نہیں” اور جاپانی ہوائی کمپنیوں سے کہا کہ اسے نظر انداز کریں۔