لڑکا پستول اسکول لے آیا، ابا گرفتار

فوکوؤکا: پولیس نے ایک طالبعلم کے باپ کو حراست میں لیا ہے جب وہ لڑکا شیمے، صوبہ فوکوؤکا میں اپنے اسکول پستول اٹھا لایا۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی، پولیس کے مطابق لڑکے کے 41 سالہ باپ تاکاکی واکیساکا، جو ریستوران مینجر ہے، سے اس سال ستمبر کے وسط میں اس کے گھر کے قریب ایک گودام میں ریوالور کے ذریعے کئی گولیاں چلانے پر پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

20 نومبر کو وہی پستول اسکول لانے کے بعد ایک استاد نے اس کے بیٹے سے آتشیں اسلحہ ضبط کر لیا جس نے اسے اسٹاف روم میں چھوڑ دیا۔ فُوجی کے مطابق، 23 نومبر کو ایک اور استاد نے گن اٹھائی اور جب وہ کرسی کی جانب تان رہا تھا تو وہ چل گئی۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

لڑکے نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اس کے خیال میں یہ کھلونا گن تھی، اصلی نہیں تھی۔ استاد جس نے حادثاتی طور پر یہ گن چلا دی نے کہا اس کے خیال میں بھی یہ نقلی تھی۔

پولیس والے مزید تفتیش کر رہے ہیں کہ واکیساکا نے یہ گن کیسے حاصل کی اور یہ اس کے بیٹے کے قبضے میں کیسے آئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.