چیبا: پولیس نے جمعرات کو ایک 23 سالہ شخص کو اچیکاوا، صوبہ چیبا میں ایک ٹرین اسٹیشن کے سامنے اپنی 22 سالہ سابق گرل فرینڈ کو مہلک انداز میں زخمی کرنے کے شبہے میں حراست میں لیا۔
این ایچ کے نے خبر دی پولیس کے مطابق، ہایاتو اوکا نامی اس مشتبہ کو جمعرات کی صبح حراست میں لیا گیا جب وہ ہاچیوجی کے جزیرے پر بذریعہ فیری پہنچا۔
بدھ کو سہ پہر 4:30 کے قریب مقتولہ شیومی یوآسا اپنی تین سالہ بیٹی اور 35 سالہ منگیتر، جس کے ساتھ وہ رہتی تھی، کے ہمراہ پیدل جا رہی تھی جب اس شخص نے جے آر سوبو لائن پر واقع موتویاواتا اسٹیشن سے قریباً 100 میٹر کی دوری پر سبزی کاٹنے والی چھری سے اس پر حملہ کر دیا۔
عینی شاہدین نے کہا آدمی نے یوآسا کے پیٹ میں وار کیا اور پھر دو تعاقب کنندگان کو چکما دیتا ہوا اسٹیشن کی سیڑھیوں کی جانب بھاگا۔
این ایچ کے نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مقتولہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے متعلق ستمبر میں ان سے رابطہ کیا تھا۔ پولیس نے کہا انہوں نے اس شخص کو انتباہ جاری کیا تھا لیکن مزید کوئی اقدام نہ اٹھایا۔