ٹوکیو: ایک 60 سالہ جاپانی شخص جو پیدائش کے موقع پر کسی اور بچے سے بدل گیا تھا، کا کہنا ہے کہ وہ “گھڑی کو واپس موڑنا” چاہے گا، جبکہ چند ہی دن قبل اس نے اس ہسپتال کے خلاف ایک مقدمہ جیتا ہے جس نے اسے غلطی سے غربت کی زندگی میں دھکیل دیا تھا۔
اس آدمی نے ٹوکیو میں کھچا کھچ بھری ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ جب اسے حقیقت کا پتا چلا تو شدید صدمے کا شکار ہو گیا، اور کہا اس کی زندگی بالکل ہی مختلف ہوتی۔
یہ آدمی ، جو ایک غیر شادی شدہ ٹرک ڈرائیور ہے، ایک دولتمند خاندان میں چار بھائیوں میں سب سے بڑے بھائی کے طور پر بلا بڑھا ہوتا جہاں سب بھائیوں کو شاہ خرچ قسم کا طرزِ زندگی ملا جس میں نجی ٹیوٹر بھی شامل تھے۔
یہ عشروں پرانی غلطی اس وقت سامنے آئی جب دولتمند خاندان کے تینوں چھوٹے بھائیوں نے والدین کی وفات کے بعد اپنے سب سے بڑے بھائی پر ڈی این اے ٹیسٹ کروایا — جو بالکل بھی ان جیسا نہیں لگتا تھا۔
ان تینوں نے اپنے اصلی بڑے بھائی کے ہمراہ 250 ملین ین کی خاصی بڑی رقم بطور ہرجانہ طلب کی تھی۔