ٹوکیو: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ٹوکیو کے کابوکیچو میں دو بے روزگار اشخاص کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ستمبر میں ایک 18 سالہ لڑکی کو عصمت فروشی پر مجبور کیا اور بھتے کے طور پر بڑی بڑی رقمیں وصولتے رہے۔
ٹی وی آساہی نے خبر دی پولیس کے مطابق، ریوئی گوچی ہیگوراشی نامی 38 سالہ ایک شخص نے نوجوان لڑکی کو سڑکوں پر طوائف کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا جبکہ وہ خود نگرانی کرتا تاکہ پولیس کے ہاتھوں سے بچ سکتا۔
پولیس نے کہا ہیگوراشی نے بطور طوائف کام کرنے کے لیے لڑکی پر دباؤ ڈالا، اور اسے کہا کہ وہ اس کے ہوسٹ کلب کے بھاری قرضے کی ادائیگی کے بدلے “اس کا خیال رکھے گا”۔ ہیگوراشی کو لڑکی سے روزانہ بھتے کی مد میں 7000 ین وصول کرنے کے الزام کا سامنا بھی ہے۔