ٹوکیو: دائت نے بدھ کو امریکی طرز کی قومی سلامتی کونسل تشکیل دینے کا قانون پاس کیا، اور وزیرِ اعظم کے دفتر کو مزید اختیار مہیا کر دیا جیسا کہ ٹوکیو مشرقی ایشیا میں طاقت کے بدلتے توازن سے ہاتھا پائی میں مصروف ہے۔
نیا فریم ورک وزیرِ اعظم، چیف کیبنٹ سیکرٹری اور وزارئے خارجہ و دفاع پر مشتمل ایک پینل کے گرد گھومتا ہے، جو سفارتی اور قومی سلامتی کے معاملات پر وسط اور طویل مدتی پالیسیوں کی فیصلہ سازی کی طاقت کے حامل ہو گا۔
قومی سلامتی کونسل کی تشکیل پچھلے دسمبر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیرِ اعظم شینو آبے کی ترجیح رہی ہے، اور ایسے وقت ہوئی ہے جب ٹوکیو جزائر کی ایک لڑی پر بیجنگ کے ساتھ تلخ تر ہوتے جھگڑے میں ملوث ہے۔
آبے کے حکمران اتحاد نے منگل کو ریاستی رازداری کا متنازع بل بھی ایوانِ زیریں سے پاس کروایا تھا۔ یہ ٹوکیو کو یہ فیصلہ کرنے کی بہت زیادہ قوت فراہم کر دے گا کہ کیا چیز ریاستی راز ہے، اور اسے معلومات افشا کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا اختیار مل جائے گا۔