پینا سانک چپ سازی کے پلانٹ اسرائیلی فرم کو فروخت کرے گا: نیکےئی

ٹوکیو: بدھ کی ایک خبر کے مطابق، پینا سانک اپنے تین مقامی سیمی کنڈکٹر سازی کے پلانٹ ایک اسرائیلی فرم کو فروخت کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے جیسا کہ وہ اپنے خسارے میں جانے والے آپریشن ختم کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔

جب کاروباری روزنامے نیکےئی نے خبر دی کہ وہ چپ میکر ٹاور جاز کو اپنی تین فیکٹریوں کا بڑا حصہ فروخت کر دے گا تو ٹوکیو میں سہ پہر کے لین دین میں الیکٹرونکس دیو (پینا سانک) کے حصص 3.90 فیصد کے اضافے سے 1172 ین تک پہنچ گئے۔

نیکےئی نے کہا، کارخانوں کے 2500 کارکنوں میں سے بیشتر معاہدے کے بعد ویسے ہی رہیں گے، جبکہ عملے کے دیگر اراکین کو پینا سانک کے اندر دوسرے شعبوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

سرکردہ جاپانی اخباری روزنامے کے کہا، پینا سانک اپنے سمندر پار چپ اسمبلی پلانٹس کا مکمل یا جزوی حصہ بھی ایک سنگاپوری کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، جن میں چین، انڈونیشیا اور ملیشیا میں موجود فیکٹریاں شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.