شہنشاھ معظم اور وزیر اعظم آسو تارو نے جنگ عظیم کے شہیدوں کی یاد منائی اور دنیا میں پائیدار امن کی امیدوں کا اعادھ کیا ـ

نیٹ سورس دوسری جنگ عظیم کے شہیدوں کی یاد میں ٹوکیو میں ایک مموریل سروس کا انعقاد کیا گیا ، جنگ کے اختتام کی ٦٤ویں سالگرھ ميں کوئی چھ ھزار لوگوں نے حصه لیا اور جنگ میں مرنے والے ٣٠ لاکھ سے زیادھ جاپانی لوگوں کو یاد کیا ـ

تقریب میں شهنشاھ معظم جناب آکی ھیتو صاحب بھی شامل تھے اور ان کے ساتھ ملکه معظمه مچیکو صاحبه بھی تھیں ، وزیراعظم جناب آسو تارو صاحب بھی شامل تھے ـ

یه سرمونی ٹوکیو کے مشہور  ھال نیھون بدوکان میں هوئی ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.