فوکوئی: پولیس نے پیر کو ایک کار کے ڈرائیور کو حراست میں لیا جس نے سابائے، صوبہ فوکوئی میں ایک چوک پر آٹھ اسکول کے طلباء کے ایک گروہ سے کار ٹکرا دی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح 7:30 بجے پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ کار نے سرخ اشارہ توڑا اور سڑک پار کرنے والے بچوں کو جا ٹکر ماری۔ پولیس نے کہا، ایک 11 سالہ بچی کو سر کی شدید چوٹوں کی بِنا پر ہسپتال لے جایا گیا جبکہ دیگر کو معمولی زخم آئے۔
28 سالہ ڈرائیور نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اس نے اپنی نظریں ٹریفک کے اشاروں سے ہٹا لی تھیں۔