ٹوکیو: جاپانی وزیرِ معیشت جو بحرالکاہل کنارے ممالک کے تجارتی معاہدے پر امریکہ اور دیگر ممالک سے مذاکرات میں ملوث ہیں کو ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، بالکل اس وقت جبکہ رواں برس کے اختتام پر مذاکرات کی ڈیڈ لائن نزدیک آ رہی ہے۔
مرکزی حکومتی ترجمان یوشی ہیدے سُوگا نے کہا آماری، جو وزیرِ اعظم کے اقتصادی بحالی اور اصلاحات پروگرام کے انچارج وزیر ہیں، متوقع طور پر تین سے چار دنوں کے لیے ہسپتال میں رہیں گے۔ ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ تجارتی معاہدے کے لیے جاپانی مذاکرات کی میزبانی کرنے کے علاوہ وہ وزیرِ اصلاحات اور بحالی اور ٹیکس و سوشل سیکیورٹی کی مکمل اصلاح کے وزیر بھی ہیں۔
انہیں جاپان کے وزیرِ تجارت توشی میتسو موتیگی کے ہمراہ چیلنج درپیش ہے کہ سیاسی طور پر اثر و رسوخ کی حامل زرعی اور طبی صنعت کی لابیوں کی سخت مخالفت کو موافقت میں بدلیں جیسا کہ بحر الکاہل کا تجارتی معاہدہ منڈیاں کھولنے اور املاکِ دانش کے تحفظ کے سخت معیارات نافذ کرنے جیسی جراتمندانہ شرائط کا حامل ہے۔
آماری نے ویک اینڈ کے دوران امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فورمین سے ملاقات کی جس میں تجارت کے نزاعی معاملات جیسا کہ چاولوں اور دیگر زرعی مصنوعات پر جاپان کے بھاری ٹیرف، کو سدھارنے کی کوشش کی گئی۔