بائیڈن کا فضائی دفاعی حد بندی پر جاپان، چین پر کشیدگی کم کرنے پر زور

ٹوکیو: امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے منگل کو جاپان اور چین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کریں جو مشرقی بحرِ چین میں متنازع جزائر پر بیجنگ کی جانب سے ایک فضائی دفاعی حد بندی کے اعلان کے بعد بڑھ گئی ہے، جبکہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا کہ واشنگٹن اس اقدام پر “انتہائی فکرمند” ہے۔

جاپانی اور جنوبی کوریائی حکومتوں نے اپنی ہوائی کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پیشگی پروازوں کی تفصیلات جمع نہ کروائیں، جس کا چین نے 23 نومبر کو اس زون کی تخلیق کے اعلان کے بعد تمام ہوائی جہازوں سے مطالبہ کیا ہے۔

جاپان ائیر لائنز اور اے این اے ہولڈنگز، حکومتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے، چین کو اطلاع کیے بغیر اس علاقے میں سے پرواز کرتے ہوئے بے چینی کا شکار ہیں، خصوصاً جب سے واشنگٹن نے امریکی ہوائی کمپنیوں کو تعمیل کرنے کا مشورہ دیا ہے؛ یہ بات جاپانی ہوائی کمپنیوں کی سوچ سے واقفیت رکھنے والے دو ذرائع نے رائٹرز کو بتائی۔

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا سب کے فوجی طیاروں نے پچھلے ہفتے بیجنگ کو بتائے بغیر اس حد بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں اور چین کو اس علاقے میں لڑاکا طیارے اڑانے پڑے۔

کچھ ماہرین نے کہا کہ ایسے شبہات چین کو یہ سوچنے کی شہ دے سکتے ہیں کہ امریکہ اس کے فضائی دفاعی علاقے کے اعلان پر سخت ردعمل ظاہر نہیں کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.